31 مئی، 2010، 11:47 AM

امدادی کارکنوں پر حملہ

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں 16 افراد ہلاک متعدد زخمی

غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں 16 افراد ہلاک متعدد زخمی

غزہ پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیل نے وحشیانہ حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیل نے وحشیانہ حملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق صبح چار بجے ہونے والی اس وحشیانہ حملے کا حکم اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا۔قافلے میں ترکی اور یونانی سمیت چھ کشتیاں شامل ہیں ۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے "آزادی بیڑے"میں شامل کسشتیوں پر غزہ کے ساحل سے نزدیک سمندر میں حملہ کردیا۔اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعدادنے ہیلی کاپٹروں سے کشتیوں پر دھاوا بول دیا۔اس دوران جھڑپوں میں 10امدادی کارکن ہلاک اور 50سے زیادہ زخمی ہوگئے، اسرائیل نے اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔کشتیوں میں سوارکارکنوں اور میڈیا اہل کاروں کو حراست میں لے لیا گيا۔

News ID 1092762

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha